کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں نئی سڑکوں کی بے دریغ کٹنگ کا سلسلہ رک نہ سکا ڈی ایم سی شرقی کے علاقے جمشیدروڈ پر گرومندر کے قریب حال ہی میں بنائی گئی سڑک کوعمارتیں تعمیر کرنے والے بلڈر نے کاٹ دیا جس پر قریبی علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اطلاع ملنے پر ڈی ایم سی شرقی نے پائپ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا، ذرائع نے بتایاکہ روڈکٹنگ کی اجازت دینے میں بلدیہ شرقی کا عملہ ملوث ہے جو اپنی جبیں بھرنے کے لیے قواعد وضوابط کو نظرانداز کرکے روڈکٹنگ کے اجازت نامے مسلسل جاری کررہا ہے اس سلسلے میں جب چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ روڈکٹنگ میں استعمال ہونے والاتمام سامان ہم نے ضبط کرلیا ہے اور میں اس کی انکوائری کررہا ہوں کہ اجازت کس افسر نے دی اور ریونیو کی مدمیں آیا کوئی چالان جمع ہوایا نہیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.