جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں ڈیویلیئرز، اسٹین اور فلینڈر کی واپسی

کیپ ٹاﺅن:  جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف تاریخی 4 روزہ ٹیسٹ میچ کے لیے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز، فاسٹ باﺅلرز ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر کی واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین واحد 4 روزہ ٹیسٹ میچ 26 سے 29 دسمبر تک سینٹ جونز پارک میں کھیلا جائے گا، جس میں دو سال بعد ڈیویلیئرز، اسٹین اور فلینڈر ایک ساتھ ان ایکشن ہوں گے۔

ڈیویلیئرز نے آخری مرتبہ جنوری 2016ءمیں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا تھا جس کے بعد انہوں نے پروٹیز کرکٹ بورڈ سے آرام کی غرض سے مزید ٹیسٹ میچز کیلئے منتخب نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

ڈیل اسٹین نومبر 2016ء میں کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کررہے ہیں جبکہ ورنن فلینڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ میں زخمی ہونے کے باعث کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔

مڈل آرڈر بلے باز فاف ڈوپلیسی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر میں ڈین ایلگر، ہاشم آملا، اے بی ڈیویلیئرز، ڈیل اسٹین، مورنے مورکل، ورنن فلینڈر، کوئنٹن ڈی کوک، ٹمبا باووما، تھیونس ڈی برین، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرن، اینڈیلے پھیلیکوایو اور کگیسو ربادا شامل ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.