پاکستان میں معیار صحت بہتر بنانا اولین ترجیح ، صحت کا معیار بہتر بنا کر زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں: الزبتھ کینیڈی

لاہور (بی ایل ٰآئی )  لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈیو نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام پر سرمایہ کاری اورحکومت پاکستان کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا دو بنیادی اجزا ہیں جن کی وجہ سے صحت کا معیار بہتر بنایا جا سکتا اور بالاخر انسانی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ میرا یقین ہے کہ حکومت کے ساتھ ہمارا تعاون زچگی کے مسائل ، نوزائیدہ بچوں کی صحت کے حوالے سے موجود مسائل کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں محکمہ صحت و بہبود آبادی کو صوبے کے پہلے پبلک ہیلتھ سپلائی چین منصوبے کی فراہمی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ، اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈیونے پاکستان میں صحت کے شعبے میںامریکی حکومت کی جانب سے تعاون کی ضرورت پر زور دیا ، ان کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ سپلائی چین منصوبے سے پاکستان میں معیار صحت بہتر ہوگا ۔اس تقریب میں وزیر اعلیٰ کے مشیر صحت خواجہ احمد حسان ، سروسز انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل مسعود بھی موجود تھے۔ تقریب میں بنیادی صحت کے لئے ضروری ادویات کی نئی فہرست مرتب کی گئی جبکہیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے پبلک ہیلتھ سپلائی چین کے حوالے سے نیا مضمون بھی نصاب میں شامل کیا گیا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پبلک ہیلتھ سپلائی چین کے مقامی ماہرین کی مدد سے تین کریڈٹ آرز پر مشتمل ایک کورس تشکیل دے گی۔ اس منصوبے کے ذریعے نوجوانوں ڈگری کے دوران تدریس پبلک ہیلتھ سپلائی چین کا مضمون منتخب کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جس کے پنجاب کے پبلک سیکٹر میں پبلک ہیلتھ سپلائی چین منیجمنٹ کے حوالے سے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
تقریب میں سپلائی چین منصوبے کو یو ایس ایڈ کے فنڈڈ منصوبے GHSC-PSMپراجیکٹ کے ذریعے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ موجود ہ سپلائی چین میں موجود خامیوں کو دورکرنے میں پل کا کام کرے گا۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے حکومت پنجاب صحت عامہ کی بحالی کے لئے ضروری ادویات کی فہرست کو عالمی ادارہ صحت کے 2017ءکے معیار کے مطابق تیار کرے گی۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.