ڈالر کی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 50 پیسے مہنگا

کراچی:  امریکی ڈالر انٹر مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا ہوگيا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر نے ایک بار اونچی چھلانگ لگا لی۔ انٹر بینک کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 روپے 50 پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 110 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 108 روپے اور 90 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکس چینچ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس 39 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.