بجلی سے چلنے والی چینی گاڑیاں مارکیٹ پر چھا گئیں

چین کی تیار کردہ  نئی توانائی گاڑیاں دنیا بھر میں زیر استعمال ہیں ، حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور وہ استعمال میں بھی کامیاب ہے۔یہ بات امریکہ کے ایک بڑے کارساز فورڈ موٹر کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین بل فورڈ نے یہاں گوانگ ڈو میں منعقد ہونیوالے فارچون گلوبل فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔فورڈ نے چین کی انہوئی زوٹے آٹو موبائل کے ساتھ ایک مشترکہ وینچر کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ چین میں پندرہ قسم کی بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب بجلی سے چلنے والی کاروں کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہو جائے گا تو ان کی قیمت میں بھی کمی ہو جائے گی ، ہمار ا مشترکہ پروگرام ایک متاثر کن ٹیکنالوجی  اور مقابلتاً  کم قیمت گاڑیاں مارکیٹ میں لائے گا ،  بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے باعث ماحول پر دبائو بھی کم ہو جائے گا ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.