صحت کیلیے پیزا زیادہ نقصان دہ یا سموسہ ؟

ویسے تو سموسہ اور پیزا دونوں کو ہی مضرِ صحت قرار دیا جاتا ہے لیکن ان دونوں میں سے صحت کے لیے کم نقصان دہ کیا ہے؟

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پیزا اپنی روٹی(بریڈ) کی وجہ سے کاربوہائیڈرٹس پر مشتمل  ہوتا ہے اور اس میں پنیر(چیز)،گوشت اور دیگر اشیا کی صورت میں فیٹ پایا جاتا ہے، پیزا کو تیل میں تلا(ڈیپ فرائی) نہیں جاتا بلکہ مائیکروویو اون میں بیک کیا جاتا ہے۔

پیزا کے مقابلے میں سمومہ کو بیک نہیں بلکہ تیل میں تلا جاتا ہے جب کہ اس میں آلو اور مرچیں شامل ہوتی ہیں، آلو اس وقت مضرِ صحت کاربوہائیڈریٹس کا مجموعہ بن جاتے ہیں جب انہیں ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اس میں فیٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، ڈیپ فرائی ہونے کے بعد سموسہ اپنےاندر تیل یا گھی کو جذب کرلیتا ہے اور پیزا کے مقابلے میں زیادہ فیٹ  کا سبب بنتا ہے۔

اگر موازنہ کیا جائے تو 100گرام پیزا میں 276 جب کہ 100 گرام سموسے میں تقریباً 400 کیلوریز پائی جاتی ہیں اگر سموسے کو ڈیپ فرائی کرنے کے بجائے اوون میں  بیک کیا جائے تو اسے صحت کے لیے کم نقصان دہ بنایا جاسکتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.