لاہور(بی ایل ٰآئی ) گوادر کے مرکز میں واقع مشہور رہائشی اور کمرشل منصوبے ” گوادر سینٹرل “نے ملک کے سب سے بڑے کنسٹریکشن کے معروف ادارے” حبیب رفیق لمیٹڈ “کے ساتھ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے لئے میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ پر دستخط کر لیئے ہیں۔واضح رہے کہ نیو لائف ڈویلپرز کا پورٹ سٹی میں” گوادر سینٹرل “ کے نام سے شروع کیا گیا یہ پراجیکٹ گوادر میں انتہائی مرکزی لوکیشن پر واقع رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے،جسے اپنے محل وقوع کی بنیاد پر اندرون و بیرون ملک بھر پور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
ایم او یو سائن کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے” نیو لائف ڈویلپرز“ کے سی ای او عبد الصبور شیخ نے ” گوادر سینٹرل ‘ ‘ میں آئندہ شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں شرکاءکو بتایا اور کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی انفراسٹریکچر فرم کے ساتھ ڈویلپمنٹ اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے اشتراک” گوادر سینٹرل “ میں رہائشی و تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔تقریب میں ”حبیب رفیق(پرائیویٹ) لمیٹید کے چیئرمین زاہد رفیق نے” گوادر سینٹرل“ کو جدید تعمیراتی خطوط پر استوار کرنے کے لئے حبیب رفیق لمیٹیڈکی ماہرانہ صلاحیتیں استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ایم او یو پر دستخط کے لیے تقریب ” گوادر سینٹرل “ کے ہیڈآفس لاہور میں منعقد ہوئی ، جس میں ” گوادر سینٹرل“ اور” حبیب رفیق لمیٹیڈ“ کے نمائندوں نے شرکت کی۔