نیویارک: سان فرانسسکو: دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ” فیس بک “ نے بچوں کے لیے ایک الگ میسنجر ایپ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا جس کا مقصد والدین کی نگرانی میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو دیگر افراد سے رابطہ رکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس ایپ کا نام ”میسنجر کڈز“ رکھا گیا ہے ، جسے ابھی صرف آئی او ایس صارفین کے لیے آزمائشی طور پر امریکا میں متعارف کروایا جارہا ہے۔تاہم اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا اور اسے دنیا بھر میں تیرہ سال سے کم عمر بچے استعمال کرسکیں گے۔
یہ نئی ایپ پرائیویسی پر مبنی ہے جس میں بچوں کے والدین اپلیکشن کو بچے کے فون یا ٹیبلیٹ میں ڈاو¿ن لوڈ کرکے ان کے لیے پروفائل بنائیں گے، دوستوں کی منظوری دیں گے۔
اس ایپ کے ذریعے بچے اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ٹیکسٹ اور ویڈیو چیٹ مین میسنجر ایپ کی مدد سے کرسکیں گے۔