اجزا:
نوڈلز 125 گرام
چکن آدھا پاؤ
کوکنگ آئل 2چائے کے چمچ
ادرک،لہسن پیسٹ 2کھانے کاچمچ
سرکہ 2کھانے کا چمچ
بند گوبھی( کٹی ہوئی) 1 چوتھائی پیالی
شملہ مرچ( کٹی ہوئی) 1 چوتھائی پیالی
سیب (کٹا ہوا) 1 چوتھائی پیالی
ہرا پیاز 1 عدد
کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
گاجر( کٹی ہوئی) 1 چوتھائی پیالی
تازہ انناس 2سلائس
کالی مرچ حسب ذائقہ
سویا ساس 1 کھانے کا چمچ
ساس کے اجزا:
سرخ مرچ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس 1 کھانے کا چمچ
تل کا تیل 1 کھانے کا چمچ
ساس بنانے کی ترکیب:
ان تینوں اشیاکو ملا کر ہلکی آنچ پردس منٹ تک پکا کر اتار لیں۔ساس تیار ہے۔
نوڈلز بنانے کی ترکیب:
مرغی کے ٹکڑوں میں ادرک ،لہسن پیسٹ، کالی مرچ،نمک ،کارن فلور اور سرکہ ملا کر رکھ دیں۔نوڈلز ابال لیں۔آئل گرم کر کے ا س میں چکن کے ٹکڑے سوتے کر لیں-پھر اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔اتارنے سے پہلے تیار شدہ ساس اور ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر دم پر رکھیںاور پھر سرونگ ڈش میں نکال کر گرما گرم پیش کریں۔