ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں مسلسلہ اضافہ ہو رہا ہے

نیویارک(ویب ڈیسک) ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں مسلسلہ اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ہفتے اس کی قیمت جہاں پاکستان سات لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی، نئے ہفتے کے آغاز پر اس کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، حیران کن طور پر گزشتہ ڈیڑھ ماہ اس کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔۔

اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر اس کی قیمت میں یہی رفتار رہی تو بہت جلد ایک بٹ کوائن 10 لاکھ روپے تک پہنچ جائے گا، ، بیس نومبر تک اس کرنسی کے ایک یونٹ یا ایک سکے کی قیمت اس وقت 8200 ڈالرز (8 لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک پہنچ چکی تھی۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ساڑھے تین لاکھ روپے کے اضافے کے بعد اس کی حالیہ قیمت پاکستانی 8 لاکھ 63 ہزار روپے سے بھی زائد ہوچکی ہے، یعنی آپ ایک بٹ کوائن سے 18 تولے سے زیادہ سونا خرید سکتے ہیں، اس وقت دنیا میں تمام بٹ کوائنز کی مجموعی مالیت اس وقت 137ارب ڈالرز کے قریب ہے، اس کی قیمت میں اس وقت اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا جب اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ترک کردیا گیا جبکہ پہلی بار یہ آثار نظر آئے کہ بڑے ادارے بھی اب اس میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.