ڈرون کیمرے سے تصاویر کیوں لیں؟ میانمار حکومت نے ترک صحافیوں کو2ماہ قید کی سزا سنادی

ینگون(بی ایل ٰآئی) میانمار کی عدالت نے ترکی ریڈیو ٹیلیویژن کے انٹر نیشنل انگلش ٹیلیویژن چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے ملازمین کو بلا لائیسنس ڈرون کیساتھ تصویریں اتارنے کے الزام میں دو دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
میانمار کے محکمہ پولیس کے ایک افسرسین عنگ کے مطابق ٹی آر ٹی ورلڈ کے ملازمین نے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ڈرون کیساتھ تصویریں لی ہیں جس کی وجہ سے انھیں 27 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ٹی آر ٹی سے وابستہ سنگاپور کے لی ہون مینگ اور ملائیشیا کے موکے چوئے لین کو 27 اکتوبر کو دارالحکومت ینگون سے حراست میں لیاگیاتھا۔عدالت نے انھیں دو دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ غیر قانونی طور پر ملک میں ڈرون لانے کی وجہ سے 16 نومبر کو وہ دوبارہ عدالت میں پیش ہونگے اور اگر جرم ثابت ہوا تو انھیں تین سال قید کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ٹی آرٹی نے کہا ہے کہ دستاویزی فلم بنانے والے صحافیوں نے میانمار کی وزارت اطلاعات کو منظر کشی کرنے کے معاملے میں پہلے سے مطلع کر دیا گیا تھا۔

About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.