اوٹاوا(بی ایل ٰآئی) کینیڈا نے 10لاکھ لوگوں کو امیگریشن دینے کا اعلان کردیا۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق لبرل حکومت ملک میں پیدا ہونے والی افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے امیگریشن کو بڑھائے گی۔وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے آئندہ3 برس کے دوران 50لاکھ کینیڈین ریٹائر ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ نئے آنے والے افراد ان سینئرز کی جگہ پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔تاہم اگلے3 برس 10 لاکھ افراد کو امیگریشن دی جائے گی۔واضح رہے کہ 2019 میں یہ3 لاکھ30 ہزار اور 2020 میں 3لاکھ چالیس ہزار تک کردی جائے گی۔