کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کی تحقیقات کی ضرورت ہے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی

سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد میں ہونے والے ایک اور پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دے دیا.

مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے روبرو پولیس نےاپنے مؤقف میں کہا کہ 2015 میں کراچی کے علاقے پی آئی بی میں ملزم رفیق اللہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا اور اس سے 30 بور پستول، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی۔

عدالت نے استفسارکیا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، تاہم ملزم کے زخمی ہونے کا میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی پیش نہیں کیا گیا اور ایسے پولیس مقابلوں سے پولیس کی کارگردگی پر سوالات جنم لیتے ہیں۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رفیق اللہ کے خلاف بااثر شخصیت کے ایما پر جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ مبینہ پولیس مقابلوں کی مزید چھان بین کی ضرورت ہے۔

عدالت نے 3 سال سے قید ملزم رفیق اللہ کو فوری ضمانت پر رہا کرنےاورایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی تھی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.