وزیر داخلہ سے جرمن سفیر کی ملاقات،سی پیک میں شمولیت کی خواہش کااظہار

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وزیرداخلہ احسن اقبال سے جرمن سفیر مارٹن کابلر نے ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کے علاوہ سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا کو ہاہمی ٹکراو¿ کے بجائے معاشی و اقتصادی تعاون کی ضرورت ہے، افغانستان میں سوویت یونین کی شکست نے یورپ کا نقشہ بدل ڈالا ہے جب کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فورسز اور عوام کی قربانیوں سے پاکستان کے قبائلی علاقے دہشتگردوں سے 100 فیصد پاک ہو گئے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے ذریعے امن قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے لیے جرمنی کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے ،اس کے علاوہ احسن اقبال نے جرمنی کے صحافیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.