کراچی کے نئے پیکج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے نئے پیکج  اور پلوں کو آرائشی کام کے ذریعے خوبصورت بنایا جائے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سندھ میں 22750 ملین روپے کی لاگت سے 328 کلومیٹر پر محیط سڑکوں کی 6اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں جس سے سندھ میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کراچی پیکجII کے منصوبے اور ٹریفک مسائل سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی، وزیر بلدیات جام خان شورو، چیئرمین منصوبہ بندی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے کراچی پیکج II پر کام کے دوران ٹریفک کے مسائل بھی سامنے آئیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال نومبر کے پہلے ہفتے سے کراچی میں بہت سارے کام شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام سے شہریوں کو تکلیف ہوگی لیکن شہریوں کے تعاون سے ہی شہر کی تعمیر نو مکمل ہوسکے گی۔ علاوہ ازیں ورکس اینڈ سروسز کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ میں کل 496اسکیمیں جاری ہیں جن کی کل مالیت 26بلین روپے ہے۔ ورکس اینڈ سروسز 239کلومیٹر روڈ تعمیر کررہی ہے اور ستمبر کے آخر میں سکرنڈ سے سرہاڑی (شہید بے نظیر آباد) اور رک لکی (شکار پور) اسکیمیں ہوجائیں گی۔ اس طرح اکتوبر میں 9اسکیمیں مکمل ہوں گی جبکہ نومبر میں 2 اور دسمبر میں 28اسکیمیں مکمل ہوجائیں گی

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.