اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق عالمی اداروں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ حقیقت سے متصادم ہے ،ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ضروریات اس وقت 31ارب ڈالر ہے ،لیکن حقیقت میں یہ 18ارب ڈالرہے۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ غلط تشریحات پرمبنی ہے، ادارے نے بیرونی ادائیگیوں میں بڑھتے خطرات کاذکرکیاہے،ڈیٹاکی غلط تشریح کے ذریعے جان بوجھ کرغلط تصویرپیش کرنابلاجوازہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی رواں مالی سال کیلیے بیرونی ادائیگیوں کی ضروریات 18ارب ڈالرہے،جبکہ عالمی ادارے کی رپورٹ میں غیرملکی ادائیگیوں کی ضروریات31ارب ڈالربیان کی گئی ہیں۔