بیجنگ (بی ایل ٰآئی) چینی فضائی کمپنی ایئر چائنا نے بیجنگ سے اسلام آباد،کراچی روٹ پر پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعدا د میں اضافے کااعلان کر دیا ، ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 7 کر دی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی فضائی کمپنی ائیر چائنا نے رواں ماہ 29 اکتوبر سے بیجنگ سے اسلام آباد اور کراچی کے لئی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد چار سے بڑھا کر سات کر دی ہے ۔ ائر چائنا نےچین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کا آغاز اکتوبر 2016 سے ہفتہ وار تین پروازوں سے کیا تھا اور اس سال ستمبر کے مہینے تک اس فضائی راستے پر ایک لاکھ بیس ہزار سفر ریکارڈ کیے جا چکے ہیں ۔
اسلام آباد میں ائر چائنا کے منیجر حو ہائی تاو نے پروموشن کی تقریب کے دوران کہا کہ پروازوں میں اضافے سے ہم پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت اور تجارت کے شعبے میں بہتر انداز میں خدمت کریں گئے ۔اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے وزارتی قونصلر لیجیان چاؤ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ایئرچائنا کو پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا ایک اچھا موقع فراہم ہوگا۔ چار سال قبل ایئرچائنا کی اس روٹ پر ہفتے میں صرف ایک یا دوپروازیں چلتی تھیں ، اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کے علاوہ سی پیک اس ترقی کے پیچھے اہم عنصر ہے