7واں ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی پینٹگولرف کپ‘ فیڈرل ایریاز نے کے پی کے کو 8وکٹوں سے ہراکر ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈسے منظور شدہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام7 ویں ڈس ایبلڈر کپ2017کے فائنل میں راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ گلبرگ کراچی میں فیڈرل ایریاز نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی مظبوط حریف خیبر پختوان خواہ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو باآسانی 3وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی کو اپنے شوکیس کی زینت بنالیا۔ فائنل میچ کے اختتام پر گراؤنڈ پر تقریب تقسیم انعاما ت منعقدہوئی ۔ مہمان خصوصی عظیم حفیظ ،چیف ایونٹ آفیسر نیشنل بینک انور فاروقی ، توصیف شاہ ، سابق صدر کے سی سی ا ے پروفیسرسید سراج السلام بخاری ، صدر پی ڈی سی اے سلیم کریم ، اعزازی سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری ، جاوید امین پی ڈی سی اے کے ہمراہ فائنلسٹ ٹیموں میں کیش پرائز ٹرافیز ، میڈلز کے علاوہ دیگر انفرادی انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پر نمائندہ پی سی بی و جنرل مینجر نیشنل ا سٹیڈیم کراچی ارشد خان ،سلیکٹر پی ڈی سی اے جمیل کامران ، راجہ طاہر ، عالمگیر شیخ پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسو سی ایشن ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر انوار الحق ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شعیب حبیب ، اسپورٹس کنسلٹینٹ نیشنل بینکغلام محمد خان ، پی آر او اسپورٹس عظمت اللہ ، کو آرڈینٹر پی ڈی سی اے راحت علی شاہ ، شوکت راجپوت ، سابق ٹیسٹ کرکٹر شاداب کبیر ، نیشنل کوچ اقبال امام ، میچ ریفری احمر سعید ، ٹیسٹ امپائر ریاض الدین ، ڈاکٹر نعمان پالیکر ، ڈاکٹر ظہیر ، میڈیا مینجر و جوائنٹ سیکریٹری محمد نظام نے تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کیش ایوارڈ ایک لاکھ روپے فیڈرل ایریاز کے کپتان جہانزیب ٹوانہ کو جبکہ رنز اپ ٹرافی کے ہمراہ کیش ایوارڈ 50ہزار روپے خیبرپختوان خواہ کے کپتان نہار عالم کو دیا گیا ۔ مین آف دی میچ فائنل جہانزیب ٹوانہ 5ہزارروپے کے حقدار قرار پائے۔ مطلوب قریشی (بلوچستان199رنز)بیسٹ بیٹسمین، بیسٹ بولر محمد آصف (فیڈرل ایریاز 8وکٹ )عبداللہ (خیبر پختوخواہ 4کینچز) بیسٹ فیلڈرجبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ جہانزیب ٹوانہ (فیڈرل ایریاز 146رنز اور 5وکٹ) کیش ایوار ڈدس 10 ہزار روپے دیئے گئے۔ایونٹ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر فیڈرل ایریاز کے عارف رچڑڈ کو خصوصی کیش ایوارڈ 5 ہزارروپے دیئے گئے ۔ صدر پی ڈی سی اے سلیم کریم نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ اعزازی سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری نے روایتی سندھی اجرک کا تحفہ مہمانوں کو پیش کیا ۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاریوں کو میڈلز اور انفرادی گفٹس بھی دیئے گئے ، پی ڈی سی اے کے افیشلز کو میڈلز اور دیگر مہمانوں کو تحائف دیئے گئے۔ کھیلے گئے فائنل میچ میں کے پی کے کے کپتان نہار عالم نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے سود مند ثابت نہ ہوسکا جب ان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 141رنز کا مجموعہ حاصل کرسکی۔

کپتان نہار عالم نے 38رنز کے ذمہ دارانہ اننگ میں 35گیندوں کا سامنا کیا اور 5چوکے لگائے ، الطاف احمد نے 29رنز میں 2چوکے اور حیات خان نے 26رنز میں 4چوکے لگائے ، ہمایوں خان نے 19رنز کا اضافہ کیا۔ لیفٹ آرم میڈم پیسر محمد حارث نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 32رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں فیڈرل ایریاز نے کپتان جہانزیب ٹوانہ کی ناقابل شکست 42رنز کی اننگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 142رنز صرف 2وکٹیں کھوکر 17.4اوورز میں حاصل کرلیا ۔ جہانزیب ٹوانہ نے 42رنز میں 27گیندیں کھیلیں اور 5خوبصورت چوکے بھی لگائے، محمد حمزہ نے کپتان کا بھرپور ساتھ نبھاتھے ہوئے 30رنز ناٹ آؤٹ کی باری میں 19گیندوں کا سامنا کیا اور 3چوکے لگائے ، دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 75رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ شراکت رہی ، عارف رچڑڈ نے 31رنز میں 4چوکے جبکہ احسن خلیل نے 30رنز میں 3چوکے رسید کیئے ۔ ہمایوں خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ فائنل میچ کو ٹیسٹ امپائر ریاض الدین اور فرسٹ کلاس امپائر رشید خان نے سپروائز کیا ، آفیشل

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.