فلم فیسٹیول میں 50 ممالک سے 940 فلمیں آئی ہیں، پاکستان کا اصلی تشخص واپس لوٹ کر آ رہا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد

وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایشیا فلم فیسٹیول قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا، ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی اور پیس فلم فیسٹیول کا انعقاد امن و امان کے قیام کی وجہ سے ممکن ہوا، حکومت پاکستان اور عوام نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم فیسٹیول میں 40 سے 50 ممالک سے 940 فلمیں آئی ہیں، پاکستان کا اصلی تشخص واپس لوٹ کر آ رہا ہے۔
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے ) میں وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ایشیاءپیس فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد محمد نوازشریف نے فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے فلم پالیسی کی منظوری دی اور اب فلم انڈسٹری کمیشن کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔ یہ ہماری حکومت کا ہی خاصہ ہے کہ آج پہلی بار فلم فنانس فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، فلم پالیسی کیلئے پنجاب اور سندھ نے بھرپور معاونت فراہم کی۔فنکاروں کی معاونت کیلئے آرٹسٹ فنڈ اور عالمی معیار کی فلمیں بنانے کیلئے آلات کی درآمد پر مراعات دے رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے جنگ لڑنے والا ہر شخص مبارکباد کا مستحق ہے، دہشت گردی کے حوالے سے جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہےں کسی اور ملک نے نہیں دیں۔ملک میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ فلم فیسٹیول بھی ہو رہا ہے جوکہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کئی دہائیوں سے جنگیں لڑی ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.