پاکستان میں بچوں کی تعلیم ایک بڑا مسئلہ ہے احتشام نقوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایگزیکٹو ممبر اینڈ بورڈ آف ڈائریکٹر روٹری کلب الزبتھ نیوجرسی امریکہ سید احتشام نقوی نے کہا ہے کہ روٹری کلب بچوں میں تعلیمی شعور کی بیداری کے لئے کوشاں ہے ، ہمارا مقصد ان بچوں کو جو معاشی مشکلات کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرپا رہے ان کو معاشرے میں تعلیم کی طرف راغب کیا جائے ۔ اس میں میڈیا کے ساتھ روٹری کلب کے ساتھیوں کی مدد سے جو اگاہی مہم ہم نے شروع کی ہے ، پاکستان میں بچوں کی تعلیم ایک بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ساتھ روٹری کلب پاکستان لیٹریسی مشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد حماد اور کراچی روٹری کلب کے صدر فہد سکندر بھی موجود تھے۔ احتشام نقوی نے بتایا کہ وہ گزشتہ 40سال سے امریکہ میں مقیم ہیں لیکن ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ ہے۔ اور اسکاوئٹ کے شعبہ میں بے پناہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں صرف امریکہ میں 5ہزار مسلم اسکاﺅٹ اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روٹری کے پلیٹ فارم سے بچوں میں تعلیم کے شعور کو بیدارکرنے میں جو ہمارے لوگ کام کررہے ہیں اس میں میڈیا کا بڑا رول ہے ان کی سپورٹ سے اس مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.