گوجرانوالہ: جرمن کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے پاکستان کاروباری سمیت ہر لحاظ سے محفوظ ملک ہے ،جرمنی اور پاکستان کے مابین پرانے اور مضبوط تجارتی تعلقات موجود ہیں لیکن ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں تاجر برادری سے خطاب کے دوران کہا کہ میں اسلام آباد سے گوجرانوالہ تک ٹرین کا سفر کر کے آیا ہوں جس کا مقصد دنیا کے تمام کاروباری حضرات کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کاروباری سمیت ہر لحاظ سے محفوظ ملک ہے ان خیالات کا اظہار جرمنی اور پاکستان کے مابین پرانے اور مضبوط تجارتی تعلقات موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے چیمبر اور ایمبیسی دونوں کلیدی کردار ادا کریں مارٹن کوبلر کا کہنا تھاکہ جرمن کی کئی ایک کمپنیاں پاکستان کے مختلف سیکٹرز مثلا سالڈ ویسٹ ،صاف پانی،انفراسٹرکچر و دیگر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں گوجرانوالہ چیمبر ہمیں ایسے مختلف سیکٹرز بتائیں جن میں سرمایہ کاری ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے جرمن حکومت پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہے علاوہ ازیں پاکستان ہمیں بتائے کہ پاکستانی معیشت اور بدلتے ہوئے ماحول میں جرمن کس طرح اس کی مدد کر سکتا ہے ۔نیز ویزہ کے حصو ل میں حقیقی کاروباری حضرات کو کسی پریشانی کے بغیر ویزہ جاری کیا جائے گااسفیر
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.