کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہےکہ خواجہ اظہار پر حملہ کراچی کو آگ میں دھکیلنے کی سازش تھی۔ گفتگو کرتےہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ خواجہ اظہار پر حملے کی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور واقعے کی تفصیلات میڈیا کو جاری کریں گے، تاہم حملے کی تفتیش مکمل ہونے میں مزید وقت درکار ہے۔میڈیا سے بات چیت میں آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں سیاسی دھڑے بندی کے بعد ایم کیوایم پاکستان کو تھریٹ سے آگاہ کیا گیا تھا، خواجہ اظہار پر حملہ شہر کو آگ میں دھکیلنے کی سازش تھی، حملے میں کون سا گروپ ملوث ہے اس قسم کی قیاس آرائیوں سے تفتیش متاثر ہوتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلیے ہیں جب کہ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کرکے ان کی کاپیاں سی ٹی ڈی کو بھجوائی جارہی ہے۔ عید کے بعد فارنزک رپورٹ آنے پرتحقیقات میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔ گفتگو کرتےہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ خواجہ اظہار پر حملے کی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور واقعے کی تفصیلات میڈیا کو جاری کریں گے تاہم حملے کی تفتیش مکمل ہونے میں مزید وقت درکار ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں سیاسی دھڑے بندی کے بعد ایم کیوایم پاکستان کو تھریٹ سے آگاہ کیا گیا تھا، خواجہ اظہار پر حملہ شہر کو آگ میں دھکیلنے کی سازش تھی، حملے میں کون سا گروپ ملوث ہے اس قسم کی قیاس آرائیوں سے تفتیش متاثر ہوتی ہے۔
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.