گذشتہ5سالوں کے دوران5لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا: وزارت داخلہ

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) وزارت داخلہ کے مطابق گذشتہ 5سالوں کے دوران دنیا کے134ممالک سے مختلف جرائم کی پاداش میں5لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔سب سے زیادہ 2 لاکھ 15 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سینٹ اجلاس میں بیرونی ممالک سے بے دخل کئے جانے والے پاکستانیوں کے اعداد و شمار جمع کرا دئیے ہیں جن کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ 44 ہزار 105 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جس میں ایک لاکھ 93 ہزار پاکستانیوں کو ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجودقیام کرنے کی وجہ سے بے دخل کیا گیا۔سب سے زیادہ 2 لاکھ 15 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا، متحدہ عرب امارت سے 52 ہزار، اومان سے 20 ہزار، ایران سے 17 ہزار، ملائشیا اور یونان سے 16، 16 ہزار، برطانیہ سے 13 ہزار، ترکی سے 9 ہزار، بھارت سے 49، افغانستان سے 32، شام سے 33، پاناما سے 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جب کہ انٹرپول کی ذریعے 15 پاکستانی بے دخل ہوئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک سے بلیک لسٹ ہونے پر 5500 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، 2559 نومولود بچوں کو بے دخل کیا گیا، اقامہ نہ ہونے پر 26 پاکستانیوں کو بےدخل کیا گیا، منشیات کے مقدمات پر 98 پاکستانی بے دخل ہوئے، جعلی ویزے پر 162 اور جعلی پاسپورٹ پر 79 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی 8 پاکستانی بے دخل ہوئے جب کہ منی لانڈرنگ کے جرم میں 6 پاکستانیوں کو بیرون ملک سے نکالا گیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.