پاکستان کے معروف ترین برانڈ سکاﺅٹ نے گھروں اور دفاتر کی حفاظت کے لیے ایسے کیمرے متعارف کرادئیے کہ خصوصیات جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

لاہور (بی ایل ٰآئی) کیا آپ متفکر ہوتے ہیں کہ جب آپ دور ہوں تو آپ کے گھر یا دفتر میں کون آ جا رہا ہے؟ آپ کبھی رات کو گھر سے باہر ہوں تو کیا اپنے خاندان کے تحفظ کے متعلق پریشان ہوتے ہیں؟ ایسی صورت میں گھر یا دفتر میں سکیورٹی کیمرے نصب کرنے سے آپ کو ذہنی سکون میسر آ سکتا ہے۔ لیکن مارکیٹ میں مختلف قیمتوں کے حامل سکیورٹی کیمرے دستیاب ہیں جس کے باعث لوگوں کو انتخاب میں دشواری ہوتی ہے کہ کون سے بہتر ہوں گے۔
اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ سکاﺅٹ (Scout)آپ کو اعلیٰ معیار کی سکیورٹی کی ضمانت دیتی ہے۔ اس کی قیمت بھی انتہائی مناسب ہے اور سب سے بڑھ کر سکاﺅٹ کے گاہک خریداری کے بعد دلی اطمینان محسوس کرتے ہیں۔
سکاﺅٹ اس وقت پاکستان کا معروف ترین برانڈ ہے جس نے 2017ءتک ملک بھر میں 5لاکھ سے زائد سکیورٹی کیمرے نصب کیے ہیں۔ سکاﺅٹ ’دی پروٹیکٹرز‘ (The Protechtors)کا پراجیکٹ ہے جو دنیا کے بہترین برانڈز کے ساتھ اشتراک سے کام کر رہا ہے۔


آج کل گھر کی سکیورٹی کے لیے 720پی ریزولوشن کے حامل کیمرے معیاری خیال کیے جاتے ہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو 5میگاپکسل ریزولوشن تک، حتیٰ کہ اینالاک ایچ ڈی کیمرے بھی سکاﺅٹ کے پاس دستیاب ہیں۔ سکاﺅٹ اینالاگ ایچ ڈی اور نیٹ ورک کے حامل دونوں طرح کے سالوشنز آپ کو پیش کرتا ہے۔
اگر آپ رات کے وقت گھر سے باہر جاتے ہیں تو یقینا آپ نائٹ ویژن کیمرے نصب کرنا چاہتے ہوں گے۔ بعض کیمرے رات کے اندھیرے میں بہترکارکردگی دکھاتے ہیں اور بعض قدرے کم۔لیکن سکاﺅٹ کے نصب کردہ کیمروں کے ذریعے آپ رات کے وقت بھی انفراریڈ کے ذریعے 720پی سے 8میگاپکسل ریزولوشن کی حامل ویڈیو حاصل کر سکتے ہیں۔


کیمرہ خریدتے ہوئے آپ کو تسلی کرلینی چاہیے کہ آپ جو کیمرہ خرید رہے ہیں اس کی پرائیویسی اور سکیورٹی پالیسی مضبوط ہے، کیونکہ یہ آپ کے گھر اور آپ کی زندگی کی ویڈیو ہے۔ آپ یقینا نہیں چاہیں گے کہ یہ ہیکرز کے ہاتھ لگے۔ سکاﺅٹ آپ کو پرائیویسی اور سکیورٹی کی ضمانت دیتی ہے۔ اس کا سسٹم ایسا مضبوط ہے جسے ہیک کرنا ناممکن ہے۔

سکیورٹی کیمرا سسٹم کے ساتھ اس کی ایپلی کیشن بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ یہ چلانے میں آسان اور بااعتماد ہونی چاہیے۔ سکاﺅٹ کے ذریعے آپ اپنے گھر یا دفتر کو اپنے موبائل فون کی سکرین پر کہیں سے بھی دیکھ سکتے ہیں اور چند ہزار روپے میں ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ گھر اور دفاتر کی سکیورٹی کے لیے درکار تمام چیزیں بہم لانا یقینا بہت مہنگا پڑتا ہے لیکن سکاﺅٹ پاکستان کا واحد برانڈ ہے جو ہر طرح کے بجٹ میں گاہکوں کی تمام ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سکاﺅٹ کے گاہکوں میں چھوٹے دکاندار بھی شامل ہیں ، بڑی بڑی کمپنیاں بھی اور حساس پبلک و فوجی عمارات بھی۔

’توچور ہے ، تو چور ہے ‘۔ ۔ ۔مگرٹھوس ثبوت کیلئے کیا چیز ضروری ہے؟ دلچسپ ویڈیوآپ بھی دیکھئے

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.