پشاور: تحریک انصاف کے سابق وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور سراج الحق بینک آف خیبر کے معاملے میں عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، دونوں کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، موجودہ ایم ڈی نے عمران خان کے دست راست راشد خان کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کئی محکموں میں ہونے والی کرپشن میں ملوث ہیں۔ضیاء االلہ آفریدی کا کہنا تھا کہ دوسروں کے احتساب کی باتیں کرنے والے رہنماؤں کے اپنے صوبے میں احتساب کمیشن پر تالے لگے ہیں، بینک آف خیبر کے ایم ڈی کی غیر قانونی تقرری پر سراج الحق کیوں خاموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور سراج الحق کے احتساب کے دعوؤں کیخلاف احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دونگا۔ تحریک انصاف کے سابق رہنماء کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی اپنے وزیر اعلیٰ اور جماعت اسلامی اپنے وزیر خزانہ کو احتساب کیلئے پیش کریں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.