اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ان دنوں روسی صدر کی ایڈونچر بھری چھٹیوں کےعالمی میڈیا میں خوب چرچے ہیں ۔روسی صدر ولادیمر پوٹن نے گرمی کی چھٹیوں کے دوران جنوبی سائبیریا کے علاقے ٹووا(Tuva)میں زیر آب مچھلی کا شکار کیا۔64سالہ روسی صدر نے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں تیراکی ، دشوار گزار راستوں پر سفرکیا اور پہاڑی علاقے کی خوبصورتی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔یہ پہلا
موقع نہیں ہے جب روسی صدر نے کام سے وقفہ لے کر مہم جوئی کی ہو،وہ ٹووا کے علاقے کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں۔مہم جوئی کے دوران روسی صدر شرٹ کے بغیر بھی نظر آتے ہیں، 2009ء بغیر شرٹ گھڑسواری کرتے ہوئے ان کی تصاویر بہت مقبول ہوئی تھیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران مہم جوئی کا مقصداپنی قوم کو باور کرانا ہے کہ وہ اب بھی صحت منداور جسمانی طور پر طاقت ہیں۔