لاہور(پ ر)بے روزگار نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ملکی ترقی کی راہ میں ایک اہم قدم ہے اور اسکے لئے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر نیوٹیک زوالفقار احمد چیمہ اور انکی ٹیم کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار کور کمانڈر کراچی، شاہد بیگ مرزا نے کراچی میں نیو ٹیک کے زیرِ اہتمام ہنر مندی کے صوبائی مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ تقریب کراچی میں مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جہاں پر پورے سندھ سے آئے ہوئے تربیت یافتہ نوجوانوں نے مختلف ٹریڈز جن میں ، الیکٹریشن، ویلڈنگ، آٹوکیڈ، گرافک ڈیزائننگ، ایل ٹی وی ڈرائیونگ، ڈریس میکنگ بیوٹیشن، کوکنگ شامل ہیں میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کور کمانڈر کراچینے کہا کہ فنی ہنر مندی ہمارے ملک کی اہم ضرورت ہے،اس سے بے روزگاری میں کمی آئیگی اور اس سے ملک ترقی کرے گا۔
زوالفقار چیمہ نے مزید کہا کہ نیوٹیک کے تربیت یافتہ ہنر مند لاکھوںروپے کما رہے ہیں۔ ہُنر مندی کے مقابلے حیران کُن نتائج دے رہے ہیںاور نوجوانوںکی استعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ حکومت اور میڈیا کی ترجیح اول بن جائے تو چند سالوں میں انقلاب آجائیگا۔ انشااللہ جلد ہی نیوٹیک کے تربیتی یافتہ نوجوان ہنرمندی کے عالمی مقابلوں میں حصّہ لیں گے۔اس موقع پر کئی نوجوانوں نے مائیک پر سب کے سامنے آکر کہا کہ نیوٹیک کا کورس کرنے سے وہ خاندان کی کفالت کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرجناب زبیر طفیل نے نیوٹیک سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں کے لئے جاب آفر کر دیں۔ اس اقدام کو تمام حلقوں نے بہت سراہا۔پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا صاحب نے انعامات دیے جن میں:
جنرل الیکٹریشن میں پہلی پوزیشن برکت علی، دوسری پوزیشن ریاض محمود اور تیسری پوزیشن میر مسرور الرحمن نے حاصل کی
آٹو کیڈ میں پہلی پوزیشن فہد مُختیار، دوسری پوزیشن فضیلہ اور تیسری پوزیشن پرنیہ نے حاصل کی
ڈریس میکنگ میں پہلی پوزیشن انمول مُسرت، دوسری پوزیشن ریشم اور تیسری پوزیشن ریحانہ بشیر نے حاصل کی
ریفریجریشن اینڈ ائر کنڈیشن میں پہلی پوزیشن زوالفقار علی، دوسری پوزیشن محمدعمران اور تیسری پوزیشن سلمان سرور نے حاصل کی
گرافک ڈیزائننگ میں پہلی پوزیشن رحیم نوشاد دوسری پوزیشن مقصود خاتون اور تیسری پوزیشن صہیب احمد نے حاصل کی
ایل ٹی وی ڈرائیونگ میں پہلی پوزیشن منصور احمد علی ، دوسری پوزیشن اظہر علی اور تیسری پوزیشن اعجاز حُسین شاہ نے حاصل کی
ویلڈنگ میں پہلی پوزیشن فضل غنی، دوسری پوزیشن عرفان اسلم اور تیسری پوزیشن خالد حُسین نے حاصل کی
کوکنگ میں پہلی پوزیشن شیرون گل نے حاصل کی
ؓبیوٹیشن میں پہلی پوزیشن نادیہ نے، دوسری پوزیشن منیشا اور تیسری پوزیشن نازیہ نے حاصل کی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چھ کروڑ سے زیادہ نوجوان موجودہیں اور اگر ہم اُن کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھائیں تو ہمارے مُلک میں ایک مثبت انقلاب آ سکتاہے انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹیک کا کردار اس سلسلے میں قابل ستائش ہے۔
تقریب میں آئی جی سندھ ، اے ڈی خواجہ، FPCCI کے صدرزبیر طفیل ، KCCI کے صدر شمیم فرپو پولیس کے اعلی افسران، معروف صنعت کار اشتاق بیگ اور اختیاربیگ اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔