اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آج مری میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ملاقات میں حکومتی امور اور نیب ریفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا،اس کے علاوہ نئی وفاقی کابینہ کے بارے میں مشاورت کی جائے گی،رپورٹس کے مطابق کابینہ کے حجم میں اضافہ متوقع ہے۔نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب بھی آج ہی ہونے کا امکان ہے
رپورٹس کے مطابق پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف بھی اس ملاقات کا حصہ ہوں گے