تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فرانس کے مابین توانائی کے شعبے میں16کروڑ 50لاکھ یورو کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن شاہد محمود، پاکستان میں فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورنس اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی امپرو نے معاہدہ پر دستخط کئے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرانسیسی ترقیاتی ادارہ (اے ایف ڈی) کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا۔ فرانسیسی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی تعاون قائم ہے۔ فرانس پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد توانائی کے شعبہ کو مزید رعایتی، قابل اعتماد اور پائیدار بنانا ہے جو نیشنل پاور پالیسی پر عملدرآمد کے ذریعے ملک کی اقتصادی نمو میں معاون ثابت ہو گا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان توانائی کے شعبے میں16کروڑ50لاکھ یورو کے آسان قرضے کا معاہدہ طے پاگیا