ازبکستان کے ساتھ توانائی ، موصلات اور اقتصادی تعاون کے فروغ کی بہتری کے لئے اصلاحات کریں گے: وزیر اعظم پاکستان

آستانہ(بی ایل ٰآئی) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی و توانائی تعاون، مواصلات اور انسانی وسائل کی ترقی کے میدان میں ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔اس حوالے سے دونوں ممالک تعلقات کی بہتری کے لئے نئی اصلاحات کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ وزیر اعظم پاکستان نے ملاقات میں کہا کہ پا کستان کو ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت کے مضبوط بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفید تعاون کی بنیاد پر نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ ازبکستان متاثر کن سالانہ اقتصادی نمو اور وسیع توانائی وسائل کا حامل ہے جبکہ پاکستان کی وسیع صنعتی و زرعی بنیاد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو وسعت دینے کیلئے مثالی ماحول فراہم کرتی ہے۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعات و خدمات کی آزادانہ نقل و حمل میں سہولت کیلئے تجارتی پالیسیوں میں مناسبت اصلاحات لانے کیلئے مل کر کام کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ہوئے وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعات و خدمات کے آزادانہ بہاﺅ میں سہولت کیلئے تجارتی پالیسیوں میں مناسبت اصلاحات لانے کیلئے مل کر کام کریں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.