مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، عالمی برداری نوٹس لے، ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں: صدر مملکت

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہو جائے۔
مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ جنگوں، مذہبی، نسلی و لسانی تعصبات اور برتری کے گھمنڈ کی وجہ سے دنیا غیر معمولی تبدیلیوں کی زد میں ہے‘ان پیچیدہ مسائل نے مختلف معاشروں ا ور اقوام کے درمیان تقسیم کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اس طرح دنیا کے مختلف خطے دہشت گردی جیسی خطرناک برائی سے نبرد آزما ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ مختلف معاشرے اور اقوام جنگوں کا شکار بھی رہیں اور پڑوسی ممالک ترقی اور خوشحالی کے ثمرات بھی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی اور جدید معاشرے کے پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کے لیے دین کی آفاقی تعلیمات اور انسانیت کی مشترکہ قدر کی حیثیت سے روزے کی روحانی قوت ہمیں طاقت فراہم کرسکتی ہے۔اس موقع پر چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور سفیروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.