اسلام آباد
ایان گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین و سی ای او سید نوید ظفر نے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
سید نوید ظفر کی جانب سے دیے جانے والے افطار ڈنر میں مختلف ملکوں کے 200 سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ و سینیٹ ، تاجر رہنماﺅں اور سرکاری حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ افطار ڈنر کے شرکا کیلئے ایان گروپ کی جانب سے ایک قرعہ اندازی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں 4 لکی ونرز کو گفٹ ہیمپرز جبکہ ایک شخص کو عمرہ کا ریٹرن ٹکٹ دیا گیا۔ عمرہ کا ریٹرن ٹکٹ عمان ایئر کی طرف سے سپانسرڈ تھا۔