”حکومت عدلیہ تناؤ “آگے کیا ہونے والا ہے ؟

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت اور عدلیہ کے درمیان تناؤ اور کشمکش کی صورت حال کے خاتمے کیلئے بعض سابق ججز سرگرم ہوگئے ہیں۔ سابق ججز نے حکومت اور عدالتی ذمہ داروں سے رابطہ کرکے اس کیفیت کے خاتمہ پر زور دیا ہے اور کہا کہ یہ کیفیت ملک و قوم اور آئینی اداروں کے لئے اچھی نہیں ہے لہٰذا اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قومی و آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ پاکستان ایسی کسی صورت حال کا متحمل نہیں ہوسکتا
جس کے اثرات جمہوری عمل اور سسٹم پر ہوں، دوسری جانب حکومت کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت نے اپنی جماعت کے وزراءاور ذمہ داران کو عدلیہ سے متعلق کسی بھی قسم کے ریمارکس دینے سے روک دیا ہے۔
About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.