پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں سورج آگ برسانے کو تیار

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ماہ صیام کی آمد گرمی کے ساتھ ہوگی، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت کئی علاقوں میں پارہ دو سے تین رمضان تک ہائی رہے گا۔

لاڑکانہ ، جیکب آباد ، دادو اور تربت میں شدید گرمی کے بعد آج پارہ 49 سے تجاوز کرجائے گا۔ لاہور میں پارہ 45 تک جانے کا امکان ہے جبکہ رحیم یارخان ،بھکر ، ملتان ، بہاولپور اور دیگر علاقوں میں بھی پارہ 47 تک جائے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دو سے تین دنوں میں  لو چل سکتی ہے اور سورج سوا نیزے پر آئے گا، رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں موسم امتحان لے گا، بھوک اور پیاس کے ساتھ روزے دار تیز دھوپ بھی برداشت کریں گے۔

Muslim Taking Iftar To Break Their Fast

میٹ آفس کے مطابق لاہور سے لے کر فیصل آباد تک پارہ ہائی رہے گا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور بھی درجہ حرارت کی شدت ہوگی۔ گرمی کی یہ لہر دو سے تین روز تک برقرار رہے گی۔

1860676135

بلوچستان کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،سبی ، تربت ، اور نصیر آباد میں درجہ حرارت 48 تک جانے کی توقع ہے ، موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.