بھارتی فوج کی ایل اوسی پریواین فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو این مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم فوجی مبصرین محفوظ رہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو این مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے یو این مبصرین کی گاڑی کو خنجر سیکٹر میں نشانہ بنایا تاہم یو این فوجی مبصرین کے افسر بھارتی فائرنگ سے محفوظ رہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گاڑی مبصرین گروپ کے میجر ایمانویل اور میجر مرکو کو لے جا رہی تھی اور گاڑی پر طریقہ کار کے تحت نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.