پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی پوری قوم کا عزم,قومی ثقافت کے ذریعے معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ،ثقافت ‘قومی ورثہ ‘ زبان اور ادب کو استعمال کر کے معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ، پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی پوری قوم کا عزم ہے، پہلی مرتبہ بچوں سے متعلق مواد نشر کرنے کے حوالے سے پی ٹی وی کا ایک چینل کا آغاز کیا جارہا ہے ،دہشتگردی کی وجہ سے معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت میں اضافہ ہوا ، پوری دنیا فلم انڈسٹری کو نوجوان نسل کی آگاہی کے لیے استعمال کرتی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے اور فلم پروڈکشن اور براڈ کاسٹنگ کی قومی پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔

زیبسٹ یونیورسٹی میں شعبہ میڈیا سائنسز کی جانب سے منعقدہ میڈیا فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو  کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے، گزشتہ 35 سال سے ملک دہشتگردی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت میں اضافہ ہوتا گیا ۔انہوں نے کہا کہہ گزشتہ 35سال میں براڈ کاسٹنگ میں بچوں کے لیے کوئی کام نہیں ہوا‘قومی سطح پر بچوں کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے،پاکستان قومی ورثے سے نوجوانوں کو آگاہی دی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مثبت بیانیے پر بات کر رہے ہیں،قومی تشخص کو بحال کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مثبت بیانیے کے لیے صوبے وفاق کے ساتھ ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا حکومتی کاوشوں میں ساتھ دے رہا ہے ،ہماری مجموعی آبادی کا 62فیصد نوجوان ہیں ،ان نوجوانوں کو ہم نے درست سمت پر ڈالنا ہے اس کے لئے ہمیں اپنے کلچر ،ادب ،زبان ،قومی ورثہ سے اپنی نسل کو آگاہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی عشروں سے جاری دہشت گردی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا تھا لیکن چار سالوں کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومتوں کی کاوشوں سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ک بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو ان مقابلوں میں بھر پور شرکت کی دعوت دے رہی ہوں ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.