ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا نے ریاض میں سعودی عرب کی خواتین تاجر اور رہنماءوں سے ملاقات کی ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خواتین تاجروں کیلئے ایوانکا فنڈ میں 10 کروڑ ڈالر رقم دینے کا وعدہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے ریاض میں خواتین کیلئے قائم مرکز کا دورہ کیا۔ خواتین تاجروں، ملازمین اور رہنماں سے ملاقات کی۔ایوانکا نے ملاقات کے دوران سعودی عرب کی خواتین کے ڈرائیونگ کی اجازت سمیت مسائل معلوم کئے۔اس موقعے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اعلان کیاکہ وہ ایوانکا ٹرمپ کے خواتین تاجروں کے تربیتی پروگرام کیلئے دس کروڑ ڈالر کا چندہ دیں گے۔عالمی بینک نے یہ فنڈ ایوانکا کے مشورے پر قائم کیاہے۔اوانکا اس فنڈ کے تحت افریقی خواتین کو چھوٹے پیمانے پر تجارت کرنے کا تربیتی پروگرام شروع کرنا چاہتی ہیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.