اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے بجٹ ان بریف سمیت آئندہ مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ کی دستاویزات کے پارٹ ون کی اشاعت کا آغاز کردیا جبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی بجٹ تقریر کوبھی آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ خزانہ ڈویژن کے بجٹ ونگ نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں سے موصول ہونے والے رواں مالی سال 2016-17کے نظر ثانی شدہ بجٹ کے تخمینہ جات کی ری کنسلیئشن کرکے حتمی شکل دے دی اور انھیں بجٹ ان بریف میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مڈ ٹرم بجٹری فریم ورک اور سالانہ ترقیاتی پلان ومجوزہ پی ایس ڈی پی کے تخمینہ جات کے پہلے پارٹ کی اشاعت شروع کردی ہے جبکہ آج قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے رواں مالی سال 2016-17 کیلیے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کیلیے ترقیاتی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پلان کے نظر ثانی شدہ جبکہ آئندہ مالی سال 201-18کیلیے مجموعی طور پر 21کھرب 13ارب روپے مالیت کے قومی ترقیاتی بجٹ(پی ایس ڈی پی) اور سالانہ ترقیاتی پلان (اے ڈی پی) کی منظوری دیے جانے کے بعد اس کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ 24ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔