متحدہ عرب امارات کا پینے کے صاف پانی کےلئے انٹارکٹیکا سے برف کا بڑا تودا لانے کا اعلان

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے جدت پسندی اور انفرادیت کے اصول اپنا کر اپنے آپ کو ایک ترقی یافتہ اور پر امن ریاست کے طور پر منوایا ہے۔ آج دنیا بھر سے لاکھوں افراد فکر معاش میں خلیجی ریاستوں کا رخ کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات دنیا کی چند ابھرتی ہوئی معشیتوں میں سے ایک ہے تاہم جس شعبے میں اسے مسائل کا سامنا ہے وہ ہے پینے کا صاف پانی۔ پینے کے پانی کی قلت نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو بروقت سر جوڑنے اور اس مسئلے کا حل نکالنے پر مجبور کر دیاہے۔ وہاں کی ایک کمپنی نیشنل ایڈوائزر بیورو لمیٹڈ کمپنی نے اس مسئلے کے حل کےلئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے ۔ جس کے تحت برف کا ایک بہت بڑا ٹکڑا دنیا کے منجمد براعظم انٹارٹیکا سے لایا جائے گا اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت اسے پگھلا کر مختلف شہروں میں استعمال کےلئے بھیجا جائے گا۔ کمپنی کے ایم ڈی عبداللہ محمد سلیمان کہتے ہیں کہ برف کا ایک بڑا تودا پگھلانے سے 20ملین گیلن پانی میسر آئے گا جو ایک ملین افراد کی پانچ سال کی ضرور ت کےلئے کافی ہے۔ انٹار ٹیکا سے برف کا بڑا تودا کھینچ کر ساحلی شہر فوجائیرہ لایا جائے گا۔ اس طریق کار سے سمندری پانی پر پینے لائق بنانے پر اٹھنے والی لاگت سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.