وزیراعظم سے چوہدری نثارکی ملاقات، نوازشریف نے طارق فاطمی کو بھی موقف دینے کا موقع دیدیا،معاون خصوصی نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پر اعتراض کردیا

اسلام آباد

وزیراعظم میاں نواز شریف سے چوہدری نثار اور طارق فاطمی نے الگ الگ ملاقات کی ہے ،چوہدری نثار علی خان رپورٹ پبلک کرنے کے خواہش مند ہیں جس پر وزیراعظم نے طارق فاطمی کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیدیا ، معاون خصوصی نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی اور وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو نیوز گیٹ سکینڈل کی رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا  جبکہ چوہدری نثار رپورٹ کے مندرجات  کو پبلک کرنے کے خواہشمند ہیں اورآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ پبلک ہونے کا امکان ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں رپورٹ کے مندرجات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے چوہدری نثارکے علاوہ معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی ملاقات کی جس میں نیوز لیکس کے حوالے سے بات کی گئی اور انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا لیکن معاون خصوصی نے ڈان لیکس پر تحفظات کے باوجود فیصلے کو وزیراعظم پر چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی طرف سے تیار کی گئی کمیشن رپورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی ، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو ذمہ دار قراردیا گیا ہے ۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.