جرمنی ¾ حجاب والی خاتون مسافر کو پبلک بس میں بٹھانے سے انکار کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں حجاب والی خاتون مسافر کو پبلک بس میں بٹھانے سے انکار کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں بس ڈرائیور کو دس ہزار یورو تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے ایک قصبے لیئر میں پیش آیا ¾پولیس کے مطابق متعلقہ ڈرائیور نے اس خاتون مسافر کو اپنی بس میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے متعدد مرتبہ انکار کر دیا تھا۔ ایمڈن شہر کی مقامی انتظامیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کئی بار پیش آنے والے اس واقعہ کے باعث متعلقہ بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ¾ترجمان کے مطابق مقدمے کی سماعت کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی تاہم عدالت بس ڈرائیور کو دس ہزار یورو تک جرمانے کی سزا سنا سکتی ہے۔
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.