اربوں کی کرپشن بھی کسی کام نہ آئی‘ نوازشریف نے وزیراعظم ہائوس کوخیرباد کہہ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف پاناما کیس کے فیصلے کو لے کر اس قدر گھبرا گئے ہیں کہ انہوں نے فیصلہ آنے سے قبل ہی وزیر اعظم ہاؤس کو خیر باد کہہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میرا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور تمام حکومتی مدبرین سے ایک شہری ہونے کے ناطے یہ سوال ہےکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اس وقت کہاں ہیں اور کیا کیا کر رہے ہیں؟ انکا کہنا تھا کہ اتوار کے روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ پاناما کے فیصلے کو اوپر نیچے کرنے کے لیے 44 بلین روپے خرچ کیے جائیں گے، لیکن یہ بات ادھوری ہی رہ گئی، اسکے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے قبل وزیراعظم نواز شریف لاہور منتقل ہوجائیں، گزشتہ اتوار وزیراعظم ہاوس میں اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے میاں نواز شریف کا تمام سامان لاہور رائیونڈ محل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے مزید کیا انکشافات کیے گئے ہیں؟آپ بھی ویڈیو دیکھیں
About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.