امریکی صدر باراک اوبامہ نے کیا کام شروع کر دیا ہے؟ دنیا حیران رہ گئی

امریکا
امریکا کےسابق صدر بارک اوباما آج کل اپنی وہ حسرتیں مٹا رہے ہیں، جو بطور صدر وہ پوری نہیں کر سکتے تھے۔ارب پتی رچرڈ برانسن نے بارک اوباما کی برٹش ورجن آئی لینڈ میں کائیٹ سرفنگ کرتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔لوگوں نے اوباما کو سرفنگ کرتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اوباما نے برانسن کو بتایا تھا کہ وہ صدارت کے 8 سالوں میں سرفنگ نہیں کر سکا۔اسی لیے برانسن نے فیصلہ کیا کہ انہیں اب پانی کی سیر کرنی چاہیے۔رچرڈ برانسن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ اسے اوباما کو کائیٹ بورڈ پر سو میٹر تک جاتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔برانسن اور اوباما اپنی عمر کے ابتدائی حصے میں ہوائی کے ساحل پر سرفنگ کیا کر تے تھے اور ایک دوسرے سے مقابلہ لگایا کرتے تھے۔اوباما نے کائیٹ سرفنگ سیکھی تھی جبکہ برانسن نے فوئل بورڈ پر سواری سیکھی تھی۔فوئل بورڈ ہائیڈرو پلین سرف بورڈ کی ایڈوانس شکل ہے۔دونوں اپنے اپنے بورڈ پر مقابلہ لگاتے کہ کون زیادہ دور تک جاتا ہے۔امریکا کا سابق صدر ہونے کے ناطے سرفنگ کے دوران بارک اوباما کی سیکورٹی کافی سخت تھی۔ بارک اوباما نے رچرڈ کو بتایا تھا کہ جب وہ صدر بننے سے تھوڑا پہلے ہوائی میں سرفنگ کرنے گیا تو اس کی سیکورٹی ٹیم نے اسے بتا دیا کہ وہ اب سرفنگ نہیں کر سکے گا۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.