لاہور(بی ایل آ ئی) سی پیک منصوبے کی کامیابی کے پیش نظر امریکہ نے اپنی مذموم سرگرمیاں بڑھانے کے لئے پاکستان میں اپنے مزید قونصل خانے بنانے کیلئے پھر سرگرم ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ گوادر اور ملتان میں قونصل خانے کھولنے کےلئے کئی برسوں سے کوشش میں مصروف تھا۔ پاکستان کی جمہوری حکومتیں امریکی دباؤ پر انہیں نئے قونصل خانے کھولنے کے لئے امادہ تھیں لیکن ملک کی سلامتی کے ادارے کی سخت مخالفت کے باعث امریکی منصوبہ ناکام بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا نے کراچی طرز پر کئی ایکڑ پر لاہور کے قونصل خانے کو منتقل کرنے کی کوشش کی جس پر پنجاب حکومت نے جوہر ٹاؤن اور کینٹ میںاراضی دینے پر رضا مند ہو گئی لیکن سیکورٹی اداروں کی بروقت مداخلت پرواشنگٹن کی خواہش پوری نہ ہو سکی جس کے بعد اپ پھر امریکی سفارت خانے نے ملتان اور گوادر میں نئے قونصل خانے کھولنے کے ساتھ لاہور کے قونصل خانے کو وسیع کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطے کر کے راہ ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔ سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ امیرکا جنوبی پنجاب اور گوادر میں قونصل خانے کھول کر ملک دشمن عناصر کے ذریعے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.