آپریشن ردالفساد ،پنجاب سے 42مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

  لاہور (بی ایل آ ئی) آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، پنجاب رینجرز نے لاہور، ڈیرہ غازی خان، اٹک، روجھان اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افرادگرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ خانیوال سے دو اشتہاریوں سمیت بارہ افراد پکڑے گئے۔ ترجمان پنجاب رینجرز کیمطابق ڈیرہ غازی خان، اٹک، روجھان ،نارووال اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کئے گئے ملزموں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھرخانیوال میں پولیس اور حساس اداروں نے کچاکھوہ کے نواحی دیہات میں ٹارگٹڈ آپریشن کیدوران دو مطلوب اشتہاری ملزموں سمیت بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے جدید اسلحہ ملا ہے۔ لاہور میں بھی کومبنگ آپریشن کے دوران گیارہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.