کراچی یونائیٹڈ اکیڈمی بارسلونا(اسپین) کے کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی‘ اسپین میں پاکستان ایمبسی کے کونسل جنرل مراد اشرف جنجوعہ نے ٹیم کے جذبہ‘ ڈسپلن اور کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونائیٹڈ پاکستان کی پہلی اکیڈمی ہے جس نے بار سلونا کا دورہ کیا اور مجھے انتہائی مسرت ہے کہ پاکستان کے حوالے سے جہاں فٹبال زبوں حالی کا شکار ہے اس اکیڈمی نے اپنی کارکردگی کو منوایا ان کے کھیل کا اسٹینڈر بھی بہت ہائی تھا۔ چیف کوچ ارشد جمال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بار سلونا اکیڈمی کے ماہر کوچز نے کراچی یونائیٹڈ کے چالیس سے زائد کھلاڑیوں کو سات سیشن میں جدید طرز پر تربیت فراہم کی اور فٹبال کے نئے اسرار و رموز سے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا اس موقع پر فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی یونائیٹڈ کے کوچز نے بھی کوچنگ کی نئی اور ایڈوانس ٹیکنک حاصل کیں‘ بارسلونا کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے کراچی یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں میں انڈر11‘ انڈر13 اور انڈر16 کی لڑکیاں اور لڑکے شامل تھے جنہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی اور سیکھنے کے عمل سے بار سلونا کے کوچز کو متاثر کیا چیف کوچ ارشد جمال نے بتایا کہ بار سلونا دنیا کی معروف اکیڈمی ’’لامسیا‘‘ اور بار سلونا فٹبال میوزیم کا بھی ٹیم نے دورہ کیا اور سیر حاصل معلومات اکٹھی کیں جو مستقبل میں ان کھلاڑیوں کے کام آئیں گی واضح رہے کہ’’ لامسیا‘‘ وہ اکیڈمی ہے جہاں سے تربیت حاصل کرکے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا روشن کیا۔ چیف کوچ ارشد جمال نے کراچی یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کوCampto Stadium میں لالیگا لیگ کا میچ بھی دکھایا جس میں بار سلونا1-2 سے کامیاب ہو
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.