قیادت کا ناروا سلوک ،پی ٹی آئی پنجاب کے متعدد رہنماءباغی، بڑا سیاسی دھماکہ

لاہور
قیادت کے ناروا سلوک کے سبب پی ٹی آئی پنجاب کے متعدد دیرینہ رہنماؤں کے مسلم لیگ (ن) سے بیک ڈور رابطے‘ لاہور کے سابق صوبائی وزیر بھی حکمران جماعت میں شمولیت کیلئے اڑان بھرنے کو تیار۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ناروا سلوک کے سبب بہت سے دیرینہ کارکن اور رہنما پارٹی سے نالاں ہیں اور انہوں نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی پر پیراگلائیڈرز کے قبضے کے بعد تحریک انصاف کے نظریاتی لوگوں کو جان بوجھ کر پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ‘ فیصل آباد‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات نے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ملاقاتوں کا دور شروع ہو چکا ہے تحریک انصاف میں اہم مرکزی اور صوبائی عہدوں پر (ق) لیگ والوں کا قبضہ‘ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین بھی (ق) لیگ دور میں وفاقی وزیر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی نظریاتی اور پرانے قائدین کی اکثریت کو کھڈے لائن لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف میں (ق) لیگ سے آنے والوں کو اہم عہدے ملنے پر پارٹی کے نظریاتی اور پرانے قائدین اور کارکنوں میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے کیونکہ اس وقت تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین‘ سنٹرل پنجاب کے در عبدالعلیم خان‘ سندھ کے آرگنائزر علیم عادل شیخ‘ جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی‘ مرکزی ترجمان نعیم الحق‘ سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل شوکت علی بھٹی‘ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ڈار‘ سیالکوٹ کے صدر عثمان ڈار‘ حافظ آباد کے صدر شعیب حیات تارڑ‘ ضلع اربن لاہور کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر‘ تحریک انصاف دیہی لاہور کے صدر ملک ظہیرعباس کھوکھر اور جنرل سیکرٹری ڈیال سمیت پنجاب کے کئی اضلاع اور تحصیلوں کے عہدیداروں کی اکثریت بھی ایسے سیاسی لوگوں کی ہے جو (ق) لیگ کا حصہ رہے ہیں اور آج کل تحریک انصاف میں ہیں جبکہ پارٹی کیلئے مشکل وقت میں کام کرنے والے پرانے اور نظریاتی قائدین کھڈے لائن لگے ہوئے ہیں اور ان کی عمران خان تک رسائی بھی مشکل بنا دی گئی کیونکہ بنی گالہ میں سارا سٹاف بھی جہانگیر خان ترین کا ہے۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.