اسلام آباد: حکومت کا پاکستانی ویزہ رکھنے والے افغانیوں کے لیے طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پاکستانی ویزہ رکھنے والے افغانیوں کے لیے طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا جو صرف 2 روز کے لیے کھولا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پاکستانی ویزا رکھنے والے افغانیوں کے لیے طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جو صرف 2 روز کے لیے کھولا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق بارڈر7 اور 8 مارچ کو کھولا جائے گا جب کہ بارڈر کھولنے کے اسی فیصلے کے تحت 2 روز میں ویزے پر افغانستان جانے والے پاکستانی بھی واپس آسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان سفیر کو آگاہ کردیا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.