پاکستان میں دوسری شادی کیلئے مردوں کو کیا کام کرنا ہوگا ؟

 
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے پہلی بیوی اور مصالحتی کونسل سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کر نے والے تونسہ شریف کے رہائشی کو ایک ماہ قید کی سزا برقرار رکھی ۔ پٹیشنر اشتیاق احمد نے شادی شدہ ہونے کے باوجود پہلی بیوی سے اجا زت لئے بغیر دوسری شادی کی جس پر تونسہ شریف کے مجسٹریٹ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے 6(5)b کے تحت ایک ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جس کے خلاف سیشن جج ، لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اپیلیں خارج کر دیں ۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کا فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں قرار دیا کہ درخواست گزارنے رقیہ کے ساتھ شادی کرنے کے بعد تہمینہ کے ساتھ مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ چار شادیاں کر سکتا ہے اور اس پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی ، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار بڑا قسمت والا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے اس کے ساتھ بڑا نرم رویہ اپنایا جبکہ اس کو ایک سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی تھی ۔ واضح رہے کہ دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہے ۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.