تھری ڈی پرنٹر سے 24 گھنٹے میں مکمل گھر تیار

ماسکو: 

روسی کمپنی کی جانب سے صرف 24 گھنٹے میں ایک مکمل مکان تعمیر کیا گیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایک موبائل تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔

اب تھری ڈی پرنٹروں سے چھوٹے کھلونوں سے لے کر بہت بڑی اشیا اور مکانات تک بنائے جارہے ہیں۔ ایک سال قبل دبئی میں پہلا تھری ڈی پرنٹ شدہ آفس بنایا گیا تھا جب کہ بیجنگ میں پرنٹر سے ایک مکان بنایا گیا تھا جو 2014 کے 8 شدت کے زلزلے میں کے بعد بھی اپنی جگہ برقرار رہا تھا۔ پھر شنگھائی کی ایک کمپنی نے تھری ڈی پرنٹر سے ایک دن میں 10 مکانات تعمیر کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اب روسی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کا پہلا پروجیکٹ ہے جو ایک موبائل پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔ کمپنی کے انجینئروں نے کرین کی شکل کا ایک جدید ترین پرنٹر بنایا ہے جو اندر سے رہتے ہوئے اپنے اردگرد ایک پورا مکان تعمیر کرلیتا ہے۔ پرنٹر کا وزن ایک ایس یو وی گاڑی جیسا اور لمبائی 20 فٹ ہے لیکن اس لحاظ سے یہ اب بھی بہت چھوٹی مشین ہے۔ اسے بہت آسانی سے ایک سے دوسری جگہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

س تھری ڈی پرنٹر سے 410 مربع فٹ کا ایک مکان بنایا گیا ہے جس کی مکمل تیاری میں صرف 24 گھنٹے لگے ہیں جن میں اندرونی وائرنگ اور ایئرکنڈیشن انسولیشن بھی شامل ہے۔ اس پر 10 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جو اس سائز کے گھروں پر اٹھنے والے اخراجات سے بہت کم ہے تاہم اس گھر کی ویڈیو دیکھیں جو بہت دلچسپ ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.